گھوٹکی: 279 دیہات کے ترقیاتی فنڈز زیرِ التوا

اسلام آباد/گھوٹکی: آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے زیرِ اثر 279 دیہات کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ سینیٹ کی ایک کمیٹی میں زیرِ بحث آیا، جہاں او جی ڈی سی ایل اور ماڑی پیٹرولیم سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ ان کمپنیوں کے آپریشنل علاقوں میں تقریباً 279 دیہات شامل ہیں، جن میں سے 120 دیہات او جی ڈی سی ایل جبکہ 159 ماڑی پیٹرولیم کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے واجب الادا رقوم، رائلٹی کی ادائیگیوں اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے مختلف مراحل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں گھوٹکی۔قادِرپور روڈ کی مرمت اور مقامی نوجوانوں کے لیے ووکیشنل ٹریننگ اسکول کے قیام سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔

متعلقہ خبریں