کھادوں میں ملاوٹ، غیر معیاری مصنوعات کی فروخت اور مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی: اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع

ہارون آباد: اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ہارون آباد ریحان عالم نے کہا ہے کہ کھادوں میں ملاوٹ، غیر معیاری مصنوعات کی فروخت اور مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔خلاف ورزی کرنے والے ڈیلرز کے خلاف محکمانہ قوانین کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے تحصیل ہارون آباد میں مختلف کھاد ڈیلرز کے گوداموں کے دورہ کے موقع پرکہا کہ کھادوں کے معیار کو جانچنے کے لیے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیےہیں،انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے کھادوں کے معیار اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل فراہم کیے جا سکیں۔ 

انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق کھاد خریدیں اور غیر ضروری ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔انہوں نے کھاد ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ کھادوں کا معیاری اسٹاک برقرار رکھیں اور کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں