گھوٹکی میں بچی کھلے نالے میں گر گئی، راہ گیر نے بچا لیا

گھوٹکی: راجپوت محلہ میں کھلے اور غیر محفوظ نالے میں ایک کمسن بچی گر گئی، تاہم قریب موجود ایک راہ گیر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے بحفاظت باہر نکال لیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں بچی کو نالے میں گرتے اور راہ گیر کو اسے بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے نے شہر میں کھلے نالوں اور حفاظتی انتظامات کی عدم موجودگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں